حیدرآباد۔17۔جنوری (اعتماد نیوز)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال نے دہلی میں ڈنمارک خاتون پر عصمت ریزی کے بعد اب اس معاملہ میں پولیس کے رویہ میں کمزوری کے
انکشاف کے بعد آج شام مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے سے اس معاملہ میں شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنانچہ آج شام وہ سشیل کمار شنڈے سے ملاقات کرتے ہوئے امن و امان کی بر قراری میں پولیس کی ناکامی کے خلاف شکایت کرینگے۔